بہاولپور کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل فیاض احمد نے اپنے ماتحت تمام پولیس اہلکاروں کو پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی بہاولپور نے اپنے ماتحت اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ روزانہ 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 وقت کی نماز پڑھنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے اہلکار کا تبادلہ کہیں اور کر دیا جائے گا۔
ڈی آئی جی فیاض احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو اللہ کے ساتھ مخلص نہیں ہیں وہ اُن کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہو سکتے۔