حکومت پنجاب نے پی ڈیم ایم کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے 3 پلان بنا لئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام بنانے کے لئے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے 3 پلان مرتب کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پلان اے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا، اس حوالے سے مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دیں۔
پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے، اور اس حوالے سے لاہور جلسے کے شرکا کی ممکنہ مزاحمت روکنے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی، جب کہ جلسہ میں شرکاء کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹی لگے کیمروں سے کی جائے گی۔
جب کہ پلان سی کے مطابق جلسے میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے