پی ڈی ایم لاہور جلسے کیلئے ن لیگ نے 100 رکنی ڈنڈا برادر فورس تیار کر لی

پی ڈی ایم لاہور جلسے کیلئے ن لیگ نے 100 رکنی ڈنڈا برادر فورس تیار کر لی
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی 100 رکنی ڈنڈا برادر فورس تیار کر لی ہے جو پی ڈی ایم لاہور کے 13 دسمبر والے جلسے میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ فورس مریم نواز کی قیادت میں ریلی کی صورت میں 13 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچے گی۔ ڈنڈوں پر مشتمل یہ فورس جلسہ گاہ کی حفاظت پر معمور کی جائے گی جسکا مقصد جلسے کو فول پروف سیکیورٹی پہنچانا اور کسی بھی سنگین صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کا 11 جماعتی اتحاد 13 دسمبر کو لاہورمیں جلسہ کرنے جارہا ہے۔یہ جلسہ مینار پاکستان پر پونا طے پایا ہے جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی۔ دوسری جانب حکومت نے بھی مسلم لیگ کی لیڈر شپ کو گرفتاریاں کرنے کا پلان بنا رکھا ہے۔