'فوج ڈنڈا اور غلیل بغل میں رکھے، سیاست دانوں کو کام کرنے دے'

پاکستان کے عوام نے سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ عوام نے فوج کو پیغام دیا ہے کہ آپ جو سوچتے ہیں ہماری سوچ اس سے مختلف ہے۔ فوج اگر اب بھی اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لاتی تو عوام اور فوج کے مابین خلیج مزید گہری ہو گی۔

'فوج ڈنڈا اور غلیل بغل میں رکھے، سیاست دانوں کو کام کرنے دے'

اس وقت پی ٹی آئی کے پاس بہت بڑا مینڈیٹ ہے، قومی اتفاق رائے کی تب تک کوئی اہمیت نہیں ہو گی جب تک پی ٹی آئی کو اس عمل کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ عمران خان کو بھی خود میں تبدیلی لانی ہو گی۔ عمران خان کو ملنے والا مینڈیٹ ان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈنڈے کا نتیجہ ہے۔ طاقت ور لوگوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ ڈنڈا اور غلیل اپنی بغل میں رکھیں اور اپنا کام کریں۔ سیاست دانوں کو بھی چاہیے کہ بڑے گھر کی جانب دیکھنا بند کریں۔ یہ کہنا ہے ماروی سرمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعجاز حیدر نے کہا الیکشن میں بڑے پیمانے پر عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ حکومتی بنچوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ان کے پاس حکومت میں بیٹھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام نے سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ عوام نے فوج کو پیغام دیا ہے کہ آپ جو سوچتے ہیں ہماری سوچ اس سے مختلف ہے۔ فوج اگر اب بھی اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لاتی تو عوام اور فوج کے مابین خلیج مزید گہری ہو گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ان کے مطابق اراکین کو پارلیمنٹ میں جا کر اس کا تقدس بڑھانا ہو گا۔ قانون سازی آرڈیننس کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے، کمیٹیوں میں بحث کے بعد بل ایوان میں پیش کیا جائے۔ سب کچھ پچھلی حکومتوں پر ڈالنے والی روایت ختم ہونی چاہیے۔ تین وزرا کی ڈیوٹی ہو کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہاں غلط کام ہو رہا ہے۔ اپوزیشن ایک شیڈو کابینہ بنا کر حکومت کی معاونت کرے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔