لاہور: سول سیکریٹریٹ پر دہشتگرد حملے کا منصوبہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ناکام بنادیا

لاہور: سول سیکریٹریٹ پر دہشتگرد حملے کا منصوبہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ناکام بنادیا
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے انسداد دہشت گردی ونگ نے بدھ کی سہ پہر 3 بجے شاہدرہ میں ایک گودام سے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے کچھ ہی گھنٹوں بعد  ان مشتبہ دہشت گردوں نے سول سیکریٹریٹ کے بند ہونے کے وقت اس کے پیپلزہاؤس گیٹ کے سامنے دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) سے دھماکا کرنے کا پلان بنایا تھا۔

مشتبہ افراد کے موبائل فونز کے فرانزک جائزے میں ان کے افغانستان میں موجود بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حکام سے مبینہ طور پر رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔