اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پی ٹی آئی رہنما اپنی نئی نویلی دلہن کے پہلو میں سو رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کیمرا ہاتھ میں پکڑے اپنے میاں کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔ لیکن اچانک ہی عامر اپنی آنکھ کھول کر کیمرے کی جانب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ ویڈیو میں شرارت ان کی آنکھوں سے جھلک رہی ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گذشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی ایک تاریک سرنگ سے گزرچکے ہیں جو ایک غلط موڑ تھا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے بھی شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عامر لیاقت سےعلیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آیا تھا۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491717685146759175?s=20&t=16-sVDDBCbtLhykK9gpImQ
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا‘۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کر دیا تھا کہ میں ضرور تیسری شادی کروں گا۔ میرے کپتان عمران خان نے بھی تین شادیاں کیں، اس لئے میں بھی اتنی ہی شادیاں کروں گا۔
عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ابھی میری دو شادیاں ہوئی ہیں لیکن تیسری بھی ضرور کروں گا۔ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں۔ جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔
View this post on Instagram
ہلکے پھلکے موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے قربتیں بڑھ چکی ہیں۔ پارٹی سے استعفے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے موقع نہیں دیا جا رہا تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ پھر میرا فائدہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک عمران خان کیساتھ رہوں گا۔ تحریک انصاف ہی میری آخری جماعت ہے۔
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1491700143330148353?s=20&t=16-sVDDBCbtLhykK9gpImQ
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا مستقبل تحریک انصاف ہی ہے۔ آئندہ حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے کیونکہ اپوزیشن بکھری، ٹوٹی ہوئی لولی لنگڑی اور عجیب سی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ان میں کانا راجہ ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ کوئی بھی پریشانی ہو لیکن آپ امید کیساتھ جڑے رہتے ہیں، عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ جلد یا بدیر اس ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔
اپنی تیسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کیلئے جب لڑکی کا انتخاب کرتا ہوں تو اس کی عمر دیکھتا ہوں۔ میری موجودہ اہلیہ طوبیٰ محض 24 سال کی ہیں، جب تیسری بیوی لائوں گا تو وہ کم از کم 20، 21 سال کی ہونگی۔ آج بالاخر عامر لیاقت نے اپنی بات کو سچ کر دکھایا اور بقول ان کے 18 سال کی لڑکی بیاہ کر گھر لے آئے۔