پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار پر گرفتاری کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے سردار عثمان بزدار کیخلاف کسی قسم کی بھی انکوائری سے متعلق 14 جون کو جواب مانگ لیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کر لی ہے۔
سردار عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد کرپشن کے الزمات لگائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنمائوں نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن انکوائری کرے گا۔ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب اور اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔