ڈھوک کھبہ میں کالعدم تنظیم کے کارکن کو پاک فوج کے بارے میں بینرلگاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
انسپکٹر محمد خان ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے بتایاکہ مخبر نے اطلاع دی کہ ڈھوک کھبہ قبرستان کے قریب بجلی کے پولز کے درمیان کالعدم تنظیم حزب التحریر کے چارکارکن جنہوں نے چٹیاں ہٹیاں میں اپنی تنظیم کا تحریر کردہ بینر آویزاں کیاتھا وہی لوگ اس وقت ڈھوک کھبہ قبرستان کے نزدیک بینرآویزاں کررہے ہیں۔
شام سات بجے جب چاروں بجلی کے پول پربینرلگارہے تھے پکڑنے کی کوشش کی توان میں سے تین فرارہوگئے، ایک ملزم رضوان جمیل کو قابو کرلیاجس نے فرارہونے والوں کے نام احمد شیخ ، عابد شامی اور کمال احمد بتائے بینر پر تحریر تھا " پاک فوج حرکت میں آئو کشمیر کو آزاد کرائو "حزب التحریرولایہ پاکستان۔ملزموں کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔