کینیڈین شہر بریمپٹن کا 2 مارچ کا دن شہباز بھٹی کی یاد میں منانے کا اعلان

کینیڈین شہر بریمپٹن کا 2 مارچ کا دن شہباز بھٹی کی یاد میں منانے کا اعلان
بریمپٹن:  دو ہزار گیارہ میں قتل ہونے والے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کیلئے کینیڈا میں ایک بڑے اعزاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر بریمپٹن کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ 2020 کا دن شہباز بھٹی  کی یاد میں منایا جائے گا،  اس دن شہباز بھٹی کی مذہبی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانی کو یاد کیا جائے گا اور اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو مارچ سنہ 2011 میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کو سابق وفاقی وزیر کی لاش کے پاس ایک پمفلٹ بھی ملا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ توہین مذہب کے قانون کی مخالفت کرنے والے کی سزا موت ہے۔