تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر مشکل صورتحال میں مستحق افراد کی مالی مدد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیسے لینے کے لیے آئی ایک خاتون سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کو امداد کے لیے آنے والا پیغام کب موصول ہوا اور اب ان پیسوں کا آپ کیا کریں گی۔ جس پر خاتون بتاتی ہیں کہ ان کے آٹھ بچے ہیں، جن پر وہ یہ پیسے خرچ کریں گی۔ اس جواب پر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ خاوند ’اس‘ (بچے پیدا کرنے) کام کے علاوہ اور کیا کرتا ہے؟ معاون خصوصی کی اس بات پر پاس کھڑے لوگ بھی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توفردوس عاشق اعوان پر عوام کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ معاونِ خصوصی کو کسی غریب خاتون سے اس قسم کے ذاتی سوالات نہیں کرنے چاہیے تھے۔ فردوس عاشق اعوان کے اس سوال سے خاتون کی وہاں پر موجود مردوں کے درمیان دل آزاری ہوئی ہو گی۔ انہیں ایک خاتون ہونے کے ناطے دوسری عورت سے اس قسم کے سوالات نہیں کرنے چاہیے تھے۔
Information MInister Firdous Ashiq Awan: 8 children? What else does your husband do other than this.....? pic.twitter.com/oM2jvVgI51
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 11, 2020