تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے چڑیا گھر میں شیر نے ملازم پر حملہ کر دیا تھا، حملے میں زخمی ملازم کننو پیر دتہ کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ حملے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم 50 سالہ کننو پیر دتہ کے بازو کو شیر نے دبوچ رکھا ہے۔ خوش قسمتی سے ملازم کا ہاتھ ضائع ہونے سے بچ گیا۔
کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر نےایک شخص کو دبوچ ہاتھ کے آدھے سے زیادہ حصے پر شیر نے کاٹ لیا
— abdul waheed malik (@waheedmalikpk) December 10, 2019
حملے سے زخمی ہونے والا شخص چڑیا گھر کا ملازم ہے ۔ جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
ملازم پنجرے کے قریب گرا ہوا فون اٹھانے گیا۔ پنجرے کے قریب ڈالتے ہوئے شیر نے حملہ کردیا ۔ انتظامیہ pic.twitter.com/MYvSR1l2FL
ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ کننو کا کام جانوروں کا خیال رکھنا، اُن کے پنجروں کو صفائی ستھرائی کرنا ہے۔ گذشتہ روز اس نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور شیر کے قریب سامنے سے گیا جبکہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے بتایا کہ ملازم کی ہڈی بچ گئی ہے البتہ گوشت اور پٹھے پھٹ جانے سے خون بہت زیادہ بہہ گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
زخمی ملازم کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ کننو پیر دتہ نے اپنی بیوی کو باور کرانے کے لیے شیر کو ہاتھ لگایا کیونکہ وہ اپنی اہلیہ کو ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں بزدل نہیں بلکہ بہادر انسان ہوں۔