واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے ایپ کا استعمال ہی بدل کر رکھ دیں گے۔

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد اب 3 نئے اور اہم فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے ایپ کا استعمال ہی بدل کر رکھ دیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق چینل الرٹس نامی فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔ اس فیچر سے کسی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

صارفین ٹیبز میں سے کسی ایک کو سکرول کرتے ہوئے ایک بڑے منظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ نیویگیشن لیبلز اور ٹاپ ایپ بار مسیجز خود کار طریقے سے چھپ جائیں گے۔  اس کا مقصد صارفین کو ان کی چیٹس، کال لاگز، کمیونٹی گروپ چیٹس وغیرہ کی صورت میں زیادہ مواد دیکھنے کو ملے گا۔

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو تلاش کر سکیں گے۔ یہ فیچر کسی خاص تاریخ سے مخصوص پیغامات کو بازیافت کرنے اور وقت بچانے میں مدد کرنے کا ایک مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن میں دیے گئے ہیں۔ تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔