جبکہ میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں وہ مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جب بجلی سسٹم سے نکل رہی تھی تو این پی سی سی جو کہ بجلی کی ترسیل کا مانیٹرنگ مرکز ہے، اس میں کیا ہو رہا تھا۔
جیو نیوز نے اس ایک ویڈیو کلپ کو این پی سی سی کی ویڈیو قرار دیتے ہوئے موصول ویڈیو کے مطابق این پی سی سی میں فریکوئنسی گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔
عملے کے ارکان آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ ’فریکوئنسی کم ہو رہی ہے، بجلی کی فریکوئنسی اوپر نیچے ہو رہی ہے، زیرو ہوگئی‘۔
عملہ کے ارکان نے مزید کہا کہ ’سارا سسٹم بیٹھ گیا ہے، مردان بھی سسٹم سے نکل گیا‘۔
ملک میں بجلی مکمل طور پر اتوار کی دوپہر کے بعد ہی بحال ہوسکی تھی۔