’اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے‘

’اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے‘
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےساتھ تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات عوام کے ساتھ اچھے ہونے چاہیئیں۔ عوام کے تعلقات پی ٹی آئی کے ساتھ اچھے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہوگی عام انتخابات کی طرف جائیں۔ قوی امید ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پرویز الہیٰ کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے۔ عدالت نے اعتماد کے ووٹ کا کہا تو حکم مانیں گے۔  188 نمبر پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی جو نیئر ٹیم لاہور آگئی۔ حالت پتلی ہے۔ سندھ کا پیسہ پنجاب کے ایم پی ایز پر خرچ کیا جارہا ہے۔ 5 ایم پی ایز کو 5ارب 20 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔ سندھ کے عوام بلاول اور زرداری کا محاسبہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کو الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے۔ حمزہ کیمپ اور مریم کیمپ کی لڑائی چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہتے بلکہ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔ مائنس عمران خان کی باتیں کرنے والے پاکستان کو کمزور کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو ملک میں مارشل لا لگایا جائے۔ الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کے علاوہ ہر کام کرنے کو تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف ہم عدالت جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کریں گے اور ان سب کو توہین عدالت کی سزا ہو گی جبکہ عوام کی عدالت میں بھی سزا ہو گی۔ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔ عدالت کے فیصلے کو دیکھ کر اپنا اگلا لائحہ عمل کا کل اعلان کریں گے۔ جلد اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم آگے بڑھیں گے۔