پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل (12 جنوری) سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔
A morning meeting for the skippers in Tāmaki Makaurau - Auckland
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 10, 2024
The KFC T20I series against @TheRealPCB starts tomorrow night at @edenparknz. Follow play LIVE and free in NZ on TVNZ 1 and @TVNZ+ or @SENZ_Radio Tickets | https://t.co/sWICQTyLsG#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/6MZsZK1EJ9
ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا۔ انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔
ٹیسٹ سیریز میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں دے سکے۔ بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے۔ ہارنے پر زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رنز سکور کیے اور ایک دو اننگز سے فرق نہیں پڑتا۔ وہ پاکستان کے اہم بیٹر ہے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان تھنک ٹینک نے نیا پلان بنالیا۔ ذرائع کے مطابق اوپننگ جوڑی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ رضوان اور صائم اوپننگ کریں گے، بابر اعظم نمبر تین، فخر زمان نمبر چار، اعظم خان پانچ اور افتخار احمد نمبر چھٹے پر کھیلیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں اب تک 34 میچز کھیل چکی ہیں۔ 20 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 13 نیوزی لینڈ نے جیتے، ایک میچ غیر نتیجہ رہا۔
پاکستان سکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان
نیوزی لینڈ سکواڈ:
کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز
پاک- نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں
پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں