ایکٹیمرا انجیکشن مفت دیں گے: پنجاب حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی ہسپتال خود ایکٹیمرا انجیکشن نہیں لگا سکتا

ایکٹیمرا انجیکشن مفت دیں گے: پنجاب حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی ہسپتال خود ایکٹیمرا انجیکشن نہیں لگا سکتا

 ترجمان پنجاب حکومت  نے کہا ہے کہ کرونا کے لئے معاون سمجھے جانے والے ایکٹمرا انجیکشن کو  کوئی  ہسپتال براہ راست خود نہیں لگا سکتا۔


اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نےکہا کہ ایکٹیمرا انجیکشن ہر کرونا مریض کو نہیں لگایا جاسکتا اور کوئی ہسپتال براہ راست ایکٹیمرا انجیکشن خود نہیں لگا سکتا۔


انہوں نےکہا کہ ہسپتال محکمہ صحت کو مریض کی تفصیلات دے گا جس پربورڈ انجیکشن لگانے کا فیصلہ کرے گا اور بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ صحت ایکٹیمرا انجیکشن مریض کو مفت میں لگائےگا۔


یاد رہے کہ ایکٹیمرا انجیکشن کے کرونا وائرس کے علاج میں ممد و معاون ہونے کی خبروں کے بعد پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں یہ انجیکشن بلیک میں فروخت ہو رہا تھا اور 12 ہزار میں ملنے والا انجیکشن 75 ہزار سے 2 لاکھ روپے میں بھی مشکل سے دستیاب تھا۔