کرونا وائرس سے میری وزارت کا تو فائدہ ہوا ہے: وفاقی وزیر زرتاج گل

کرونا وائرس سے میری وزارت کا تو فائدہ ہوا ہے: وفاقی وزیر زرتاج گل
وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے انکی وزارت کو فائدہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون سے فضائی آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج 6 فیصد کم ہوا ہے۔

اسکی وجہ ٹرانسپورٹ کا کم چلنا اور صنعتوں کا بند ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر کوالٹی انڈیکس بہت حد تک بہتر ہوگیا ہے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہت بہتر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ لاک ڈاون کے دوران کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 117 سے گر کر 69 پر آگیا لاہور کا انڈیکس 195 سے 51 تک آگیا۔ پاکستان میں ہر سال 1 لاکھ 28 ہزار افراد آلودہ ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔