الیکشن ہارنےکے بعد عبدالحفیظ شیخ کو اخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ

الیکشن ہارنےکے بعد عبدالحفیظ شیخ کو اخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ
وزیر اعظم کے مشیران خاص کی تقرری کے خلاف درخواست پر  ریمارکس دیتے ہوئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن ہارنےکےبعد وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے تھا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمدقاسم خان نے وزیراعظم عمران خان کے 17 مشیرانِ خاص کے تقررکے خلاف ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کیا گیا ہے حالانکہ آئین کےتحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکنِ اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے  پر مقرر کیا جاسکتا ہے۔


درخواست گزار کا کہنا ہےکہ آرٹیکل2 اےکے تحت غیر منتخب شخص ریاست کے اختیارات  استعمال نہیں کرسکتا، جب کہ آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ ایک کے تحت وفاقی حکومت غیرمنتخب افرادکو شامل کرکےنہیں چلائی جا سکتی۔


عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے تمام مشیروں کی کوالیفکیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ ان مشیران ِخاص نےکابینہ میں کیاامورانجام دیے۔