Get Alerts

حفیظ شیخ کی جگہ نیا مشیر خزانہ جو وزیر خزانہ بھی بن سکتا ہے؟: شوکت ترین کو معاشی ٹیم میں اعلیٰ عہدہ دینے کی منظوری

حفیظ شیخ کی جگہ نیا مشیر خزانہ جو وزیر خزانہ بھی بن سکتا ہے؟: شوکت ترین کو معاشی ٹیم میں اعلیٰ عہدہ دینے کی منظوری
شوکت ترین کو وزارت خزانہ میں اہم ذمے داری دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل وزیر خزانہ بھی بنایاجا سکتا ہے۔ شوکت ترین کو وزیر اعظم نے پہلے بھی وزیر خزانہ کی پیش کش کی تھی۔ تاہم شوکت ترین چاہتے ہیں کوئی عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کو نیب کیسز سے کلیئرنس دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنائے جانے سمیت انہیں وزارت خزانہ میں اہم کردار دینے کے مختف آپشنز زیر غور ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہم حکومتی شخصیت نے شوکت ترین سے رابطہ کرکے مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی ہے اور شوکت ترین نے بطور مشیر خزانہ کام کرنےکی حامی بھرلی ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلز پارٹی  کے دور حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور ان کا شمار ملک کے نمایاں بینکاروں میں ہوتا ہے۔

 یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ‏کیے جانے کا امکان ہے۔ ‏ حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کابینہ میں تبدیلیوں کی ایک کڑی ہے۔ ‏ حفیظ شیخ کی جگہ حماداظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔