Get Alerts

معاشی حالات خراب | شوکت ترین کی گرفتاری | منی بجٹ جلد ہی | پنجاب الیکشن توہین عدالت

معاشی حالات خراب | شوکت ترین کی گرفتاری | منی بجٹ جلد ہی | پنجاب الیکشن توہین عدالت
آنے والے دنوں میں لوگوں کے بینک ڈیپازٹس پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ اس میں خطرناک بات یہ ہے کہ جب لوگوں کو اس بات کا پتہ چلے گا تو لوگ بینکوں سے اپنے پیسے نکال لیں گے اور بینک کریش کر جائیں گے، قیصر بنگالی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 22 فیصد پیسے بیرونی قرضوں سے ادا ہوتے ہیں۔ حکومت کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوں گے کہ بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام جاری رکھ سکے۔ ممکن نہیں ہے موجودہ صورت حال میں حکومت عوام کو ریلیف دے سکے، قیصربنگالی

اسحاق ڈار اگر مفتاح والے منصوبے پر عمل کرتے تو آج حالات قدرے بہتر ہوتے۔ آج سو پیاز بھی کھائے اور سو جوتے بھی۔ ماہرین معیشت پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح 35 سے 45 فیصد تک جانے کا خطرہ ہے، عامر ضیا

ساتواں اور آٹھواں ریویو شوکت ترین نے کئی ماہ تک روک کے رکھا۔ وہ بجٹ خسارہ چھوڑ کر گئے۔ انہیں اگر گرفتار کرنا ہے تو اس جرم پر گرفتار کریں۔ اس کے بعد اسد عمر کو گرفتار ہونا چاہئیے اور پھر اسحق ڈار کو، ضیغم خان