مشکل حالات میں مشکل بجٹ: پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد کا اضافہ

مشکل حالات میں مشکل بجٹ: پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد کا اضافہ
گذشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 11 اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کے شعبے کیلئے 12 کھرب 89 ارب روپے رکھے گئے ہیں، حکومت ان مشکل حالات میں کفایت شعاری کے اصولوں پر کاربند ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ بجٹ میں دفاعی شعبے کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم ترمیمی بجٹ میں 62 ارب کا اضافہ کیا گیا اور اسے 1150 ارب روپے پر برقرار رکھا گیا تھا تاہم اس سال دفاعی بجٹ میں 139 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔