Get Alerts

حکومت و اپوزیشن ریاستی طاقت اور پیسے کی حامل: چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ایبسٹین کریں گے،جماعت اسلامی

حکومت و اپوزیشن ریاستی طاقت اور پیسے کی حامل: چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ایبسٹین کریں گے،جماعت اسلامی
 

سینیٹ الیکشن کا حتمی مرحلہ اس وقت جاری ہے اور ملک کی سیاست ڈرامائی موڑ پر آن کھڑی ہوئی ہے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ایبسٹین رہے گی۔
حکومت اور اپوزیشن ریاستی طاقت اور پیسے کی چمک میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے کرتا دھرتا قانونی اور غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے علانیہ داد سمیٹ رہے ہیں۔
ارکان اسمبلی ایک دن قائدایوان کے نامزد کردہ امیدوار پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔
اگلے دن وہی ارکان اسمبلی قائد ایوان کو اعتماد کا ووٹ دے کر بکاﺅ مال کا لیبل ایجاد کرلیتے ہیں۔
عوام آگے بڑھ کر سیاسی جماعتوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنی صفوں میں حقیقی جمہوریت قائم کریں۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے کے پی میں حکومت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔

یہ بھی امر اہم ہے کہ وہ وفاق میں حکومت  کے اتحادی نہیں ہیں اور پی ڈی ایم کا بھی حصہ نہیں ہے۔  حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کا امیدوار قرار دیا  گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔