Get Alerts

پی ٹی آئی کے امیدوار برائے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ ن لیگ کے رکن؟

پی ٹی آئی کے امیدوار برائے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ ن لیگ کے رکن؟
پاکستان میں سینیٹ الیکشن کا دوسرا مرحلہ درپیش ہے۔  سینیٹرز کے الیکشن کے بعد اب چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیئے مقابلہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چئیرمین کے لیئے حفیظ شیخ کا نام دیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی چئیرمین کے لیئے سابق فاٹا سے سینیٹر مرزا آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار برائے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرز آفریدی کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات ندیم ملک سامنے لے آئے ، کاغذات میں مرزا آفریدی کے نام کے ساتھ جماعت مسلم لیگ ن لکھی ہوئی ہے۔

جب کہ میڈیا میں رانا ثنا اللہ  سے منسوب بیان بھی موجود ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ مرزا آفریدی ن لیگ کا حصہ ہیں اور وہ پارٹی کے خلاف نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا آفریدی 2018 کے سینیٹ الیکشن  کے بعد  آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

  1. سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم یہ ہے  کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ  انکے سینیٹرز کو نامعلوم نمبروں سے کال آرہی ہیں کہ آپ نے پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دینے۔