Get Alerts

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ایک پیج پر آگئے، علیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس حوالے سے علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جب کہ نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اور انکی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی علیم خان مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے تاہم تحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔

ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاور شو کریں گے۔