سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے شہر اقتدار میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اسلام آباد میں ( کرونا وائرس کے) 679 (تصدیق شدہ) کیسز ہیں، جن میں سے 76 مریض (ہسپتال میں) داخل ہیں اور 12 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ لاک ڈاؤن تقریباً اٹھا لیا گیا ہے۔ وبا کے پھیلاؤ میں خطرناک تیزی آ رہی ہے، اگر ہم نے آنے والے ہفتوں میں سماجی دوری پر عملدرآمد نہ کیا تو مجھے ڈر ہے کہ عید خوشیوں بھری نہیں ہوگی۔
Islamabad has 679 cases. 76 people are admitted. 12 are on ventilator. Lock down has almost been lifted. The trend of increase in the disease spread is getting dangerous ??. If we don't practice social distancing in the new few weeks I am afraid Eid won't be a day of happiness pic.twitter.com/VoofgjsmNb
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) May 11, 2020
ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد میں وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ڈیٹا بھی شئیر کیا جس میں گرافکس کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے تفصیل فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے جس سے بازاروں اور سڑکوں پر عوام کا رش ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔