اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پیر کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں احکامات جاری کیے ہیں کہ نامعلوم مدت تک مختلف قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت ميں پتنگ بازی، مجالس، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمز کی ایڈورٹائزنگ، ہینڈ بل، پمفلٹ اوروال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ سپیکر، ایمپلی فائر، ساؤنڈ سسٹم، کھلونا پسٹل اور آتش بازی کی خرید و فروخت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔