ڈیرہ اسماعیل خان: شادی کی تقریب کے لیئے جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے 22 افراد کی لاشیں برامد

ڈیرہ اسماعیل خان: شادی کی تقریب کے لیئے جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے 22 افراد کی لاشیں برامد
ڈیرہ اسمٰعیل خان کی مرکزی نہر میں رکشہ کے گرنے کے  حادثے میں ڈوبنے والے 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

9 نومبر کو شاہ اجمل گاؤں سے چنگچی رکشے پر خواتین اور بچے قریبی گاؤں سڑا گرہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین دن سے جاری ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوگیا جس میں تمام لاشیں نکال لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن 4، دوسرے روز 15 جبکہ تیسرے روز مزید 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہی 6 افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا جبکہ چنگچی لوڈر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چنگچی لوڈر میں کم و بیش 29 افراد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چنگچی لوڈر جب سی آر بی سی کینال کے قریب پہنچا تو بے قابو ہو کر کینال میں جا گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور نے 2 مسافروں کی جان بچائی مگر بعد میں عوامی غم و غصہ کے خوف سے فرار ہو گیا۔