Get Alerts

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پاک فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو سزا

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پاک فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو سزا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 3 اعلیٰ افسران کو سزا دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر تین میجرز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ 2 میجرز کو 2،2 سال قید بامشقت کی سزا بھی دی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ برخاست کیے گئے افسران پر لگنے والے الزامات میں اختیارات کا غلط استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ماہ اگست میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کی تھی۔ اُس وقت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ حاضر سروس میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے نوکری سے برخاست کر کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔