سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو ''ماں'' بن گئی ہیں، ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے بھائی بلاول اور ہمشیرہ آصفہ نے خوشی کے اس موقع پر انھیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔
خوشی کی یہ خبر بختاور بھٹو نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے، ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
?? @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/bIW2q2zFAf
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 11, 2021
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس کے جواب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ''آفیشلی ماموں'' بن گیا ہوں۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ''آفیشلی خالہ'' بن گئی ہوں۔ الحمدللہ
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 29 جنوری کو محمود چودھری کیساتھ ہوئی تھی جو دبئی میں پاکستانی نژاد صنعت کار ہیں۔
نکاح کی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان کے افراد اور قریبی عزیز واقارب ہی شریک ہوئے تھے۔
بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔