وسیم اکرم پلس

وسیم اکرم پلس
کچی پنسل (سو لفظوں کا کالم)

اسکور بورڈ تو جیسے بھارتی سورماوں کو منہ چڑا رہا تھا


آخری وکٹ تھی اور چھ گیندوں پر چھتیس رنز درکار تھے


پاکستانیوں کی دعائیں قبولیت کی دہلیز پر، محض رسمی کارروائی کی منتظر تھیں


بھارتیوں کو جیسے انہی کا سانپ دیوتا سونگھ چکا تھا


ایک دم، امید نے پاکستانی کیمپ سے آنکھیں چار کر کے بھارتی کیمپ سے راہ و رسم بڑھا لئے


بھارتیوں نے شور مچانا شروع کر دیا


پاکستانی انکلوژرز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی


کپتان کے ایک فیصلے نے جیسے پانسہ ہی پلٹ دیا


بال وسیم اکرم سے لے کر وسیم اکرم پلس کو تھما دی