پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں وزیر اعظم کا بھی بھرپور کردار ہے؟

پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں وزیر اعظم کا بھی بھرپور کردار ہے؟





کورونا نے تقریباً ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں نے ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں کو بے چین کردیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاٶن ہے. مگر ہمارے پیارے پاکستان میں وزیر آعظم کی پل پل میں لاک ڈاٶن کے بارے تاویلیں گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہی ہیں.کورونا کی وبا روکنے کیلیٸے وزی اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاٶن کا فیصلہ کیا اس شام وزیرآعظم عمران خان نے لاک ڈاٶں سے اختلاف کرتے ہوٸے تاویل بیان کی اس سے لوگ بھوک سے مرجاٸیں گے مگر دوسرے روز ہی تین صوبوں سمیت اسلام آباد میں بھی لاک ڈاٶن ہو چکا مگر بنی گالا کے پہاڑ پر بیٹھے خان اعظم بے خبر رہے . دو دن قبل وزیر آعظم نے ثانیہ نشتر کو پہلو میں بٹھاکر اعلان کیا کہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعےلاک ڈاٶن کی وجہ سے بیروز گار افراد کی مالی مدد کی جاٸے گی۔



غور طلب بات یہ ہے کہ وزیر عظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم چوری کرنے کے ساتھ ساتھ اسپروگرام کی نقل بھی کرنا پڑی یعنی رقم کی فراہمی خواتین کو ہی ہوٸی۔ مگر اس سارے عمل میں لاک ڈاٶن کے مقصد کو سولی چڑھایا گیا۔ رقم کی فراہمی کیلیٸے ایس ایم ایس کا راستہ اپنانے کی بجاٸے سینٹر بناٸے گٸے جو کورونا کے خلاف ساری کوششوں اور محنت ضائع کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ پہاڑ پر بیٹھے خان اعظم کو کون سمجھاٸے گا اس طرح کا ہجوم اکٹھا کرنا نادانی ہی نہیں مجرمانہ
غفلت ہے. اس طرح تو لوگ باہ ہزار روپوں کے عوض موت قبول کر رہے ہیں . جمعہ کے روز جس طرح نمازیوں نے پولیس اہلکاروں پر ہلا بولا اور حکومت کی ہدایات کو روند ڈالا اس میں بھی وزیر آعظم کے بیانیہ کا اثر ہے۔ غیر جانبدار تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیر آعظم کو عالمی دنیا کی طرف سےوزیر آعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی تعریف کا رنج ہے۔




کیونکہ عالمی دنیا سندھ حکومت کی طرف کورونا کے خلاف اقدامات کو سرہا رہی ہے .مگر اب جو خوف ہے، اس بات کا ہے کہ خان اعظم کا احساس کفالت پروگرام کہیں کورونا کیلیٸے ایندھن کا سبب نہ بن جاٸے جس کے بہت سارے امکانات ہیں شاید یہی سبب ہے کہ وزیر آعظم اگلے سخت دنوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جس کی بنیاد وہ خود رکھ چکے ہیں۔ رہی بات خان اعظم کی دیہاڑی داروں ، چھابڑے والوں ،اور رکشہ چلانے والوں کی بیروزگاری کے دکھڑے کی تو احساس کفالت پروگرام میں تو وہ شامل ہی نہیں ہیں وزیر اعظم جو لاک ڈاٶن کے حوالے سے مختلف تاویلیں بیان کرتے ہیں خود انہیں پتہ ہی نہیں کہاں کھڑے ہیں۔