Get Alerts

سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مہم، سیاسی جماعت کے 7 کارکن گرفتار

سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مہم، سیاسی جماعت کے 7 کارکن گرفتار
پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ان ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کیساتھ ہے۔

ان ملزموں نے 2200 اکائونٹس سے پاک فوج کیخلاف 2 لاکھ سے زائد پوسٹ کیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیٹ ورک  سے جڑے ان ملزمان کو آج گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں نیٹ ورک کے سرغنہ مقصود عارف کی مدد سے ممکن ہوئیں اور عمل میں لائی گئی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے۔ تحقیقات کا آغاز وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا۔ نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتا چلایا جا رہا ہے۔ فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1513843415909380102?s=20&t=J0-kALEsW7n0-xoQkY5Bhg

دوسری جانب عدلیہ، عسکری حکام کیخلاف مہم چلانے پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ ملزمان عدلیہ، عسکری حکام کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔ ایک ملزم کو لاہور دوسرے کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک مہم میں شامل 50 ہزار پیجز شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تنازع مہم کے بیشتر پیجز انڈیا سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

خبریں ہیں کہ اہم شخصیات اور حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم ونگ نے چھاپے مارے۔ ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ 50 افراد سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں، متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کئے جا رہے ہیں۔