بھارتی سوشل میڈیا پر پی آئی اے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لئے نفرت انگیز پیغامات

بھارتی سوشل میڈیا پر پی آئی اے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لئے نفرت انگیز پیغامات
لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ دو افراد زندہ بچ گئے۔ اس ناگہانی صورتحال میں ہمسایہ ملک بھارت کے شہری سوشل میڈیا پر پی آئی اے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لئے نفرت انگیز پیغامات شئیر کر رہے ہیں۔

بھارتی شہریوں میں عدم برداشت اور مسلم مخالف جذبات اس حد تک عروج پر ہیں کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کے بجائے ہمسایہ ملک کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے نفرت انگیز پیغامات شئیر کرنا شروع کر دیے ہیں اور اس اندوہناک حادثے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر کیے گئے کچھ پیغامات کے سکرین شاٹس