وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا، مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو کشمیر صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا اور اور ایسا تاثر بن رہا ہے کہ یہ مسلم دشمن۔ ملک بنتا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کشمیر میں حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس وقت ہماری پالیسی ہے کہ کشمیر میں اگست 2019 کے واقعات کے بعد بھارت سے تجارت شروع نہیں کرسکتے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری غلطی تھی کہ جب مودی وزیر اعظم بنا تو ہم نے پالیسی نہیں بدلی، اس وقت ہماری پالیسی ہے کہ کشمیر میں اگست 2019 کے واقعات کے بعد بھارت سے تجارت شروع نہیں کرسکتے ،ہمیں پتہ تھا کہ مودی وزیراعظم بننے سے پہلے گجرات کے قصائی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب مودی وزیر اعظم بنے تب ان کو دنیا نے ویزا دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مشعال ملک کو سفارتی پاسپورٹ فراہم کرنے پر کام ہو رہا ہے، اس معاملے پر اصولی اختلاف ہو سکتا ہے باقی نہیں۔ مشعال ملک کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلیے وزارت داخلہ سے بات کریں گے۔