ویڈیو سکینڈل: پرویز خٹک اور اسد قیصر سے تحقیقات نہیں ہوں گی، فواد چوہدری

ویڈیو سکینڈل: پرویز خٹک اور اسد قیصر سے تحقیقات نہیں ہوں گی، فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات  2018 سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوگی۔


جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے پیسے لے کر ضمیر بیچا اور پھر جھوٹ بولا ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز خٹک پر پیسے بانٹنے کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، ان کے اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔


ان مزید کا کہنا تھاکہ تحقیقاتی کمیٹی صرف اس بات کا تعین کرے گی کہ پیسے کے لین دین کا اصل فائدہ کس کو ہوا  اور  کون سینیٹ میں گیا۔


خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں