Get Alerts

الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کے لئے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کے لئے بیان حلفی لینے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس روکنے کا طریقہ کار بنا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی پارٹی کے سربراہ، امید وار اور ووٹر کو بیانِ حلفی دینا ہو گا

ذرائع نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ کو بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ امیدوار کے لیے ٹکٹ دینے میں کوئی پیسہ نہیں لیا گیا۔

سینیٹ کے امیدوار کو بھی بیانِ حلفی دینا ہوگا، جبکہ ارکانِ اسمبلی کو بھی بطور ووٹر بیانِ حلفی جمع کرانے کی تجویز ہے۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ تجاویز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کی جائیں گی۔