کرونا وائرس کا خوف: پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ

کرونا وائرس کا خوف: پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ










پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے شائقین کرکٹ کی میچ دیکھنے سٹیڈیم آنے پر  پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس کے بقایا میچز میں اب سٹیڈیم میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔ جبکہ پی سی بی نےکھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے اجتناب کی بھی ہدایت کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کےکراچی میں میچز بند اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےجاری بیان میں شائقین سے درخواست کی گئی  ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو آٹوگراف اور تصاویر کے لیے مت بلائیں، ٹیموں سے بھی عوامی سرگرمیاں محدود کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ان فیصلوں کا اطلاق 13 مارچ بروز جمعہ سے ہوگا