Get Alerts

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کے نام خط لکھ کر 13 اگست کو ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی درخواست اور مطالبہ کر دیا ہے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے نام اپنے خط میں عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ 13 اگست 2022ء کو پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے انتہائی تاریخی ہاکی سٹیڈیم میں اپنا جلسہ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔



عطا اللہ تارڑ نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ جگہ صرف کھیلوں کیلئے مختص ہے لیکن اس مقصد کیلئے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگی کروڑوں مالیت کی آسٹروٹرف کو ہٹا دیا گیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو اس تاریخی اور کھیلوں کیلئے مخصوص جگہ پر سیاسی اجتماع کرنے سے روکا جائے اور جو بھی اس جلسے کی اجازت دینے میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

https://twitter.com/Aaibak/status/1557449876908429312?s=20&t=6dwDmjQk45z6VlM7lH9PgA