سعودی عرب میں خواتین کے ریسلنگ مقابلے، سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرگیا

سعودی عرب میں خواتین کے ریسلنگ مقابلے، سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرگیا
گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین ریسلرز کے درمیان بھی مقابلے ہوئے۔



خواتین کے ریسلنگ کے مقابلے میں زیلینا ویگا کا مقابلہ ڈوڈروپ سے ہوا جبکہ بیکی لینچ نے بھی رنگ اپنی قلابازیوں کے جوہر دکھائے۔



ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سپورٹس ارینا میں موجود تھی جہاں گولڈ برگ، رومن رینز، بروک لیسنر اور رینڈی آرٹن سمیت کئی نامور ریسلرز نے رِنگ میں اپنے داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا۔



گولڈ برگ اپنے حریف بوبی لیشلے کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ ہوئے۔ 54 سالہ گولڈ برگ نے زخمی ہونے کے باوجود مقابلہ جاری رکھا اور بوبی کو شکست دی۔



رومن رین اور بروک لیسنر کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں رین نے لیسنر کو شکست دی۔