واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف

ویسے تو کمپنی کی جانب سے برسوں سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ میں صارفین کی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں، مگر اب اس فیچر کے ذریعے انہیں مکمل یقین دلایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جیسا نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی۔

یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ویسے تو کمپنی کی جانب سے برسوں سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ میں صارفین کی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں، مگر اب اس فیچر کے ذریعے انہیں مکمل یقین دلایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا عندیہ کانٹیکٹ یا گروپ کے نام کے نیچے لاک کی شکل کے آئیکون سے ملے گا جس کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ لکھا ہوگا۔

یہ واضح رہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کا کیپشن چیٹ اوپن کرنے کے چند سیکنڈ بعد غائب ہو جائے گا تاکہ لاسٹ سین کی تفصیلات بھی صارفین جان سکیں۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔