Get Alerts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج کے روز مائوں سے اظہار محبت کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اس عظیم، پاکیزہ اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنے کے علاوہ ماں کی بے لوث محبت کا اعتراف بھی ہے۔

ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جو جیون کے تمام دکھوں، غموں، آنسووئوں اور پریشانیوں کو اپنے آنچل میں چھپا کر اپنے بچے کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کی متمنی ہوتی ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ماں کے رشتے کا اس دنیا میں کوئی متبادل نہیں۔

اگرچہ ہر دن ماں کی محبتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اور دلچسپ طور پر عالمی سطح پر مدرز ڈے ایک دن یا متفقہ تاریخ پر نہیں منایا جاتا جس کے باعث یہ دن مختلف ملکوں میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جب کہ کئی ممالک میں سال کے دیگر مہینوں میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس دن کی مناسبت سے ’’ماں تجھے سلام‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جبکہ مدرز ڈے اور ہیپی مدرز ڈے کے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر کے اکثر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مختلف شخصیات نے ’’مدرز ڈے‘‘ کے موقع پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تمام ماؤں بالخصوص شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کیا۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1127305150803206145

انہوں نے لکھا، ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں ہے، اگرایسا ہی ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔ ماں نام ہے ہی پیار، خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا….. تمام ماؤں اور بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بے مثل ماؤں کو سلام۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی اور مسلم لیگ نواز کی رہنماء مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی مرحوم والدہ کلثوم نواز کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک پیغام لکھا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1127307593221844998

انہوں نے لکھا، ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟ ماں کے بغیر کوئی دن، دن ہی نہیں ہوتا!



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحب زاے بلاول بھٹو زرداری نے والدہ کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی اور لکھا، ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ تمام ماؤں کو عالمی دن مبارک ہو۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1127466362652196865

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارک باد دی اور لکھا، میری والدہ، میری اہلیہ سمیت تمام عظیم ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارکباد۔ ماں، میں آپ کو ہر لمحہ یاد کرتا ہوں۔

https://twitter.com/murtazawahab1/status/1127295563559469056