کیا پاکستان "نارمل" ملک بن سکتا ہے؟ کیا حسین حقانی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟ بائیڈن انتظامیہ، اور پاکستان

کیا پاکستان

میری رائے ہے پاکستان میں سول سپرمیسی، آئین کی بلادستی، انتہاپسندی ختم ہونی چاہیے، اور پڑوسی ممالک بشمول بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں اب یہ سب باتیں تو جنرل باجوہ نے بھی کردی ہیں اب جو مجھ پر جو الزام لگتے تھے وہ لوگ ان پر تو نہیں یہ الزام لگائیں گے، حسین حقانی



 



1947 میں جب ہم آزاد ہوئے تو برطانوی ہند کی 19 فیصد آبادی ملی 17 فیصد وسائل اور 33 فیصد فوج ملی اور فوج کی بھی بس نفری ملی سہولیات نہیں۔ وسائل کم تھے اور فوج زیادہ، صدر ایوب خان وزیراعظم کو بتائے بغیر امریکا آگئے اور فوج کیلئے امداد مانگ لی، حسین حقانی



 



عمران خان کی باتوں کو زیادہ دل پر نہیں لیتا وہ جاپان اور جرمنی کی سرحدوں کو بھی بیٹھے بٹھائے مل دیتے ہیں مجھے پورا اطمینان ہے کے میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جسکے نتیجے میں کوئی کہہ سکے میں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا میری ایک اپنی رائے ہے، حسین حقانی



 



صدر بائیڈن کا پاکستان کیساتھ وسیع تجربہ ہے کیری لوگر بل اصل میں بائیڈن لوگر بل تھا بائیڈن نے بطور سینیٹر اس پر کام کیاتھا۔ وہ پاکستان کو زیادہ جانتے ہیں اسلئیے وہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے زیادہ سوچنا بھی چاہتے ہیں، حسین حقانی