کشمور میں 4 سالہ بچی اور ماں سے اجتماعی زیادتی کیس میں ایک پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جب علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آو ۔وہ پولیس کے پاس گئی اور کہا کہ ملزمان نے اسے دوسری لڑکی لانے کو کہا ہے۔ پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو کہ لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر پولیس افسر نے اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔ جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئی۔
پولیس افسر نے ملزمان سے فون پر اپنی بیٹی کی بات کرائی ، اس کی بیٹی نے ملزمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آ رہی ہوں، علیشا کو چھوڑ دیں۔ جس کے بعد پولیس نے علیشا کی والدہ سے مل کر اس مکان پر چھاپہ مارا، ملزمان کو گرفتار کیا اور علیشا کو بازیاب کرلیا گیا۔