وزیر اعظم عمران خان نے موٹر وے پر اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم عمران خان نے موٹر وے پر اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا معصوم بچی مروا اور خاتون سے زیادتی کے مختلف واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے کہا کہ "خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور سوسائٹی پر بدنما داغ ہیں۔"

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ آئی جی صاحبان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے اور قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔  وزیر اعظم کی معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے تدارک کے حوالے سے قوانین کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت۔

یاد رہے کہ دو ان پہلے گوجر پورہ ، لاہور کے قریب گاڑی کی گیس سے ختم ہونے کے بعد ایک عورت کو اپنے بچوں کے سامنے بندوق کی نوک پر دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ، منگل کی رات لاہور سے شہر واپس آرہی تھی جب اس کی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا ، جس نے اسے وہاں آنے تک موٹر وے پولیس کو مدد کے لئے فون کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم ، موٹر وے پولیس آپریٹر نے خاتون کی مدد کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بیٹ کسی کو تفویض نہیں کی گئی تھی۔