ساہیوال کے نواحی گاوں 55 جی ڈی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسلحہ کے زور پر لڑکیوں کو چھیڑ رہا تھا۔ تاہم اسکی ایک خاتون رشتہ دار امینہ بی بی نے اسے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کیا تھا۔ ملزم نواز نے طیش میں اپنی خاتون رشتہ دار امینہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتول خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔