Get Alerts

تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ایک پیج پر ہیں: وزیراعظم عمران خان

تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ایک پیج پر ہیں: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے نئے آئی ایس آئی سربراہ کے تقرر سے متعلق نوٹیفکیشن میں تاخیر پر پیدا ابہام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بات اپنے صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی۔ اس اہم اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال اور افغان ایشو سمیت اہم معاملات زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین سے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ معاملہ جلد ہی خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا، ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے ابھی تک نئے آئی ایس آئی سربراہ کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا، اسی تاخیر کی وجہ سے مختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت اور آرمی کے درمیان تعلقات بارے پھیل رہی افواہوں پر بات کی اور اپنے اراکین کو اس معاملے پر اعتماد میں لیا۔

عمران خان نے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر جو قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ان پر بالکل کان نہ دہریں، اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔