Get Alerts

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے بدترین شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہمارے بولرز کے خلاف بھارتی بیٹرز کے پاس پلان تھا۔ انہوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔ہم نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی۔

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کو بیٹنگ کے بعد شان دار باؤلنگ کی بدولت 228 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی۔

سری لنکا میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ فخر زمان نے 27 رنز بنائے۔ افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں آؤٹ کیا اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے بدترین شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہمارے بولرز کے خلاف بھارتی بیٹرز کے پاس پلان تھا۔ انہوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔ہم نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ اور سراج نے اچھی بولنگ کی ہے۔

پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے  پیر کو ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔