بھاڑ میں جائے لاک ڈاؤن: نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں بند کرکے گھر لےآیا

بھاڑ میں جائے لاک ڈاؤن: نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں بند کرکے گھر لےآیا
دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے  لاک ڈاؤن ہے۔ جس کے تحت  لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔


لیکن گھروں میں رہ رہ کر بور ہوجانے والے افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور پولیس کے ڈر سے اب انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے نت نئے طریقے  ڈھونڈ لئے ہیں۔ اب  بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوست سے ملنے کے لیے اتنا بے تاب تھا کہ اسے گھر لانے کے لیے سوٹ کیس میں ہی ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کے دوست کو اس کے گھر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد اس نے ایک عجیب و غریب حکمت عملی  اپناتے ہوئے اپنے دوست کو ایک بڑے سوٹ کیس میں ڈالا اوراسے آہستہ آہستہ گھسیٹ کر فلیٹ کے اندر لے آیا۔ تو اس دوران رہائشی سکیم کے کچھ رہائشیوں کو  نوجوان کی یہ حرکت مشتبہ لگی اور اور انہوں نے نوجوان کو وہیں روک دیا۔

انہوں نے نوجوان سے زبردستی سوٹ کیس کھلوایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر جیتا جاگتا انسان موجود تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس ضروری کارروائی کر رہی ہے۔