پی ٹی آئی لاہور جلسہ | شہباز شریف کا خطاب | سندھ کورٹ کا اے آر وائی کو ریلیف | پی ٹی آئی کی امریکہ میں لابنگ

پی ٹی آئی لاہور جلسہ | شہباز شریف کا خطاب | سندھ کورٹ کا اے آر وائی کو ریلیف | پی ٹی آئی کی امریکہ میں لابنگ

تحریک انصاف کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کی بجائے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا بڑا حیران کن ہے۔ اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار لوگ کرسیوں سمیت بیٹھ سکتے ہیں۔ عمران خان کا تو کہنا ہے انکا بیانیہ بہت مقبول ہورہا ہے اگر ایسا ہے تو پھر گریٹراقبال پارک میں جلسہ کیوں نہیں کیا گیا، شہباز میاں



 



اگر آپ جیو نیوز دیکھتے ہیں تو واضح ہوجائے انکا رحجان کس طرف ہے اے آر وائی دیکھیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کی سیاسی وابستگی اور زہنی ہم آہنگی کس کے ساتھ ہے۔ جس طرح صحافیوں اور میڈیا کو تقسیم کیا گیا ہے یہ بھی طاقتور حلقوں کی کامیابی ہے، شہباز میاں



 



عمران خان نے چور سپاہی کا کھیل 2014 میں شروع کیا تھا اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وہ سپاہی بن گئے تھے اور حکومت کو انہوں نے چور بنادیا تھا تمام ادارے انکے ساتھ تھے، حکومتی افسران بھاگے پھر رہے تھے سرکاری افسران میزوں کے نیچے چھپے ہوئے تھے، ضیغم خان



 



سیکیورٹی کلیئرنس کہاں سے ملتی ہے سب کو پتہ ہے میڈیا کا گلہ کہاں سے دبایا جاتا ہم سب کو معلوم ہے۔ کسی بھی ادارے میں بہت سارے لوگ کام کرتے ہیں انکا کوئی واسطہ نہیں ہوتا اس ڈیل سے جو اوپر کی سطح پر کی گئی ہوتی ہے، نادیہ نقی