منی لانڈرنگ والے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، مجھے نہیں لگتا اس کیس میں کوئی جان باقی رہ گئی ہے۔ سلیمان شہباز کے آنے میں کہیں نہ کہیں فوجی رجیم رکاوٹ تھی اور فوجی رجیم تبدیل ہوتے ہی وہ واپس آ گئے ہیں، مزمل سہروردی
اس وقت اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ چکی ہے اور قانون اپنا راستہ خود بنا رہا ہے۔ چونکہ ہمیں نیوٹرل ماحول کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اسی لیے کچھ لوگ بے چینی دکھا رہے ہیں، احمد بلال محبوب
پرویز الہیٰ اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتے ہیں تو سمجھیں وہ اپنے سیاسی ڈیتھ وارنٹ پہ دستخط کر رہے ہیں۔ لیکن چودھری پرویز الہیٰ کے کسی عمل سے نہیں لگ رہا کہ اسمبلی ٹوٹ رہی ہے یا کابینہ الوداعی میٹنگ کر رہی ہے، مزمل سہروردی